کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 145
کوڈھانپنا واجب ہے اور کن اعضاء کو کھلارکھنا جائزہے۔ اس کیلئے مختلف اقسام کے دلائل وبراہین کا انبارلگادیاہے،جن کو ہر رائے پر مقدم کرنا اور انہیں عمل میں لانا واجب ہے،یہ تمام دلائل بعض فقہاء کے اس مؤقف کا رد کرتے ہیں کہ عورتوں یا رشتہ داروں کی موجودگی میں،عورت کے ستر کی حدناف سے گھٹنے تک ہے، لہذاوہ ان کی موجودگی میں چھوٹا،باریک اور تنگ لباس پہن سکتی ہے۔ ہمارے پیش کردہ دلائل میں سے ہردلیل کو اگر اکیلا ہی لیاجائے تو وہ استدلال کیلئے کافی ہے،جبکہ ہردلیل بقیہ دلائل کے ساتھ مل کر ہمارے مؤقف کی قوت،دلالت اور کاملیت کا ایک انتہائی واضح ثبوت ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں علم نافع اور عمل صالح کا وافر رزق عطافرمائے۔ عورتوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں نیم برہنہ لباس پہننے کے حوالے سے علماء کے فتاویٰ سعودی لجنہ دائمہ(کبار علماء پر مشتمل فتاویٰ کمیٹی)کابیان: الحمدللّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین،وبعد: آغاز اسلام میں مؤمنین کی عورتیں،طہارت،عفت،حیاء اور حشمت ووقار