کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 134
وطہارت کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور عورتوں کو بے پردگی،نمایاںہونے اور زیب وزینت کو ظاہر کرنےسے روکتی ہے،اس کے علاوہ نگاہوں کو نیچا رکھنے، شرمگاہ کی حفاظت کرنے اور فتنوں سے بچ کر رہنے کادرس دیتی ہے۔ (اس کے برعکس کتاب وسنت سے کوئی ایک دلیل دکھائی جائے جو تبرج اور تکشف کی حوصلہ افزائی کرتی ہو) اٹھائیسویں دلیل عورت کاچھوٹا،باریک اور تنگ لباس پہننا مروت کے منافی ہے،علاوہ ازیں شک، تہمت اور بدگمانی پیداکرنے کاباعث ہے،جس عورت نے اس قسم کالباس پہنااس نے حیاء کی چادر کوتارتارکردیا،تقویٰ کالباس اتارپھینکااوراپنے آپ کو لوگوں کی جرح وتنقید کا نشانہ بنالیا۔عیوب ونقائص اورطعنوں و ملامتوں کی زد میں آگئی۔ بعض علماء سلف کاقول ہے:جوشخص اپنے آپ کو خودتہمتوں میں ڈال لے وہ ان لوگوں کو ملامت نہ کرے جو اس کے بارے میں بدگمانی کاشکار ہوگئے۔ انتیسویں دلیل آج آلاتِ تصویر کی بھرمارہے،اور بہت سے لوگ اس تعلق سے تساہل کا شکار ہیں، اورتواور،موبائل فون کا فتنہ ہی کافی ہے،جوہربچے اورہرعورت خواہ