کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 12
اللہ تعالیٰ نے عورت کو اجنبی مردوں کے سامنے اپنی زینت ظاہر کرنےسے منع فرمایا ہے،اوراسے ان سے مکمل حجاب میں رہنے کا حکم دیاہے،اور مکمل حجاب میں اسی صورت رہ سکتی ہے جب وہ اپنا پوراجسم ڈھانپ کررکھے،اور جسم میں چہرہ بھی شامل ہے،جسے ڈھانپے رکھنے کے بہت سے دلائل ہیں:
پہلی دلیل:
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:[ وَاِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّ مَتَاعًا فَسْـَٔــلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَاۗءِ حِجَابٍ ۭ ذٰلِكُمْ اَطْهَرُ لِقُلُوْبِكُمْ وَقُلُوْبِهِنَّ][1]
ترجمہ:اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے پیچھے مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔
یہ آیت کریمہ اگرچہ امہات المؤمنین کے بارہ میں نازل ہوئی ،جیسا کہ احادیثِ صحیحہ میں واردہے،مگر یہ تمام عورتوں کیلئے عام ہے،جس کی تائید درج ذیل امور سےہوتی ہے:
پہلاامر
آیت کریمہ میں جو حکم واردہے[ پردے کے پیچھے مانگو]اس کی علت بھی
[1] الاحزاب:۵۳