کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 117
ترجمہ:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مَردوں پر لعنت فرمائی جو مخنث کاروپ دھارلیتے ہیںاور ان عورتوں پر بھی جومَردوں کی مشابہت اپنالیتی ہیں۔ عن عائشہ رضی اللّٰه عنھا قالت:( لعن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم الرجلۃ من النساء)[1] ترجمہ:عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کاروپ دھانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ قال الھیتمی:وأحمد بسند حسن:(لعن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم المترجلات من النساء المتشبھات بالرجال)[2] ترجمہ:ہیتمی کہتے ہیں:امام احمد بن حنبل نے بسندِحسن روایت فرمایا ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کی مشابہت اختیارکرکے،مردانہ روپ دھارنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اس معنی کی بہت زیادہ احادیث موجود ہیں۔
[1] ابوداؤد:۴۰۹۹،امام ذھبی نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے، الکبائر، ص:۱۰۲ [2] الہیتمی الزواجر:الکبیرۃ السابعۃ بعدالمأۃ. مردوں کاعورتوں سےان امورتشبہ جوعرف عام میں عورتوں کے ساتھ خاص ہیں۔مثلاً لباس،کلام اور حرکت وغیرہ۔اور اس کابرعکس۔(عورتوں کا مردوں کے ساتھ تشبہ اختیارکرنا)