کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 114
ترجمہ:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کا لباس پہننے والے مرد،اور مردوں کالباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔ وقال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :ـ(ثلاثۃ لایدخلون الجنۃ :العاق لوالدیہ، والدیوث، ورجلۃ النساء) (مسنداحمد،نسائی،حاکم اسے ہیثمی نے صحیح قرار دیا ہے(الزواجر) ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تین شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتے: والدین کا نافرمان،دیوث اورمرد کاروپ دھارنے والی عورت۔ عن ام سلمۃ رضی اللّٰه عنھا أن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم دخل علیھا وھی تختمر فقال: (لیۃ لالیتین)[1] ترجمہ:ام سلمہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں سر پہ دوپٹہ لپیٹ رہی تھی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک بل دو،دو بل نہیں۔ امام ابوداؤد اس حدیث کامعنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:آپ صلی اللہ علیہ وسلم
[1] ضعیف:اس میں وہب مولیٰ ابی احمد مجہول ہے،البتہ ابن حبان نے اسے ثقات میں ذکر کیا ہے۔ احمد (الفتح الربانی:۱۷؍۳۰۱) ابوداؤد (۴۱۱۵) طیالسی(۱۶۱۲) عبدالرزاق (۵۰۵۰) ابویعلیٰ (۶۹۳۵) طبرانی کبیر (۲۳؍۷۰۵) المزی (التہذیب:۶۷۶۸) حاکم (۴؍۱۹۴-۱۹۵) ذہبی نے حاکم کی موافقت کی ہے۔شوکانی (النیل:۲؍۱۳۰) میں فرماتے ہیں:اس حدیث کو ام سلمہ سے وہب مولیٰ ابی احمد نے روایت کیا ہے۔منذری فرماتے ہیں:یہ راوی مجہول ہے۔الخلاصۃ میں ہے:اسے ابن حبان نے ثقہ کہاہے۔