کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 111
ترجمہ:عمرو بن شعیب،اپنے باپ اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جوشخص دوسروں (کفار)کی مشابہت اختیار کرتاہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ وعن ابن عباس رضی اللّٰه عنھما قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :(إنہ لیس منا من عمل سنۃ غیرنا)[1] ترجمہـ:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہمااسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ـنے فرمایا: بے شک دوسروں (کفار) کے طریقے کو اپنانے والا ہم میں سے نہیں ہے۔ وجہِ استدلال چھوٹے،باریک یاتنگ لباس پہننے والی عورت درحقیقت بے حیاء ،کم عقل
[1] یوسف بن میمون کی وجہ سے یہ حدیث ضعیف ہے۔طبرانی اوسط(۹۳۲۲)ہیثمی فرماتے ہیں:اسے طبرانی نے اوسط میں روایت کیاہے اور اس میں یوسف بن میمون ہے جسے احمد،بخاری اوردیگر متعدد ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے،البتہ ابن حبان نے اس کی توثیق کی ہے اور بقیہ رواۃ ثقہ ہیں۔ (مجمع۵؍۱۶۸-۱۶۹)ابن عدی نے الکامل(۷؍۱۶۶)میں یوسف کی کچھ احادیث ذکر کر کے کہا ہے کہ ان احادیث کواگرچہ میں نے اسے یوسف الصباغ کی وجہ سے ذکر نہیں کیا لیکن میں ان میں کچھ حرج نہیں سمجھتا۔