کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 104
المشرکین )[1] ترجمہ:ابن عمررضی اللہ عنہمااسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مشرکین کی مخالفت کرو۔یہ حدیث اپنے عموم کی وجہ سے تمام مشرکین کی مخالفت کا حکم دیتی ہے۔ عن ابی أمامۃ رضی اللّٰه عنہ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :(خالفوا أھل الکتاب)[2] ترجمہ:ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ عن ابی ھریرہ رضی اللّٰه عنہ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :(خالفوا المجوس)[3] ترجمہ:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجوسیوں کی مخالفت کرو۔
[1] صحیح بخاری:۵۸۹۲،صحیح مسلم:۲۵۹ [2] اس کی سند حسن ہے،احمد (۵؍۲۶۴-۲۶۵)طبرانی کبیر(۷۹۲۴)ہیثمی کہتے ہیں:اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیںسوائے قاسم کے وہ ثقہ ہے اگرچہ اس میں کلام ہے لیکن وہ مضر نہیں،اورایک صحیح حدیث میں اس حدیث کا ایک حصہ موجود ہے۔(مجمع ۵؍۱۶۰) ابن حجر نے اس کی سند کوحسن قرار دیاہے۔(فتح الباری (۱۰؍۳۵۴) [3] صحیح مسلم:۲۶۰