کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 101
گیارہویں دلیل عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰه عنہ قال :قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :(لاتشبھوا بالیھود ولا بالنصاری)[1] ترجمہ:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یہودیوں اور عیسائیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ عن ابن عباس رضی اللّٰه عنھما أن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم قال :(لاتشبھوا بالأعاجم)[2] ترجمہ:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہمااسے مروی ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عجمی
[1] اس کی سند حسن ہے۔احمد:(۲؍۲۶۱)ترمذی(۱۷۵۲) طبقات ابن سعد(۱؍۳۳۸) السنہ للبغوی (۳۱۷۵) ابن حبان (۵۴۷۳) ترمذی نے اس حدیث کوحسن صحیح کہا ہے۔شیخ احمد شاکر نے بھی اس کی سند کوصحیح قرار دیا ہے۔(التعلیق:۱۰۴۷۷)ساعاتی کہتے ہیں:حافظ سیوطی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیاہے۔(الفتح:۱۷؍۳۱۶) [2] ضعیف: اس میں رشدین بن کریب ضعیف ہے۔ ابن عدی اس حدیث کوذکر کرنے کے بعد کہتے ہیں:اس کی احادیث صحتکے قریب ہیں۔میںنے اس کی احادیث میں کوئی واضح منکرحدیث نہیں دیکھی،اس راوی کے ضعیف ہونے کے باوجوداس کی احادیث لکھے جانے کی قابل ہیں (الکامل: ۳؍۱۴۸-۱۴۹)ہیثمی کہتے ہیں:اس حدیث کو بزاز نے روایت کیا ہے اور اس میں رشدین بن کریب ہے جوکہ ضعیف ہے ۔(مجمع :۵؍۱۶۰)اس حدیث کاطبرانی کبیر میںعتبہ بن عبدکی روایت سے ایک شاہد بھی ہے۔(فتح الباری(۱۰؍۳۵۴)