کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 100
حدیث سے ثابت ہوا کہ لباسِ شہرت حرام ہے،اور یہ بات معلوم ہے کہ عورت کا چھوٹا،باریک اور تنگ لباس پہننایا پتلون وغیرہ استعمال کرنا،ہماری باوقار عورتوں کے عادی لباس کے خلاف ہے۔ یہ وہ لباسِ شہرت ہے جو ہمارے معاشرہ کی پاکیزگی کے خلاف بلکہ بدنما داغ ہے، جسے پہننے سے بہت سے خوفناک سلبی امور مرتب ہوتےہیں،جن میں سے چند ایک ذکر کئے جاتےہیں: (۱) یہ لباس شریعت کے خلاف اور اللہ تعالیٰ کےعذاب کے حصول کا موجب ہیں۔ (۲) یہ لباس مروءت اورحیاء کے تقاضوں کے منافی ہیں۔ (۳) ان لباسوں کی وجہ سے عورت کو لوگوں کی جرح و تنقیدکانشانہ بننا پڑتاہے؛کیونکہ یہ لباس انتہائی مذموم ہیں۔ (۴) یہ لباس خوفناک قسم کے شکوک وشبہات پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔ (۵) یہ لباس دوسروں کے دلوں میں نفرت وکراہیت پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ (۶) اس قسم کے لباس سے عورت کے اندر سلبی اخلاق مثلاً:خودپسندی، خود نمائی اور تکبر وغیرہ کا پیداہونا ایک یقینی امر ہے۔