کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 99
جب کپڑے پر منی دیکھی جائے مگر احتلام یاد نہ ہو؟
سوال:جو شخص اپنی نیند سے بیدا ر ہو اور کپڑے وغیرہ پر تری دیکھے لیکن اسے احتلام یاد نہیں۔اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:اسے احتلام یاد ہو یا نہ ہو جب وہ اپنے کپڑے وغیرہ پر منی کی تری دیکھے تو اس پر غسل واجب ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
جب عورت اپنی شرمگاہ میں انگلی یا لیڈی ڈاکٹر اپنا ہاتھ اس کی شرمگاہ میں ڈالے تو کیا غسل واجب ہوگا؟
سوال:جب عورت استنجا کے لیے یا مرہم رکھنے کے لیے یا کسی علاج کی غرض سے گولی رکھنے کے لیے شرمگاہ میں اپنی انگلی داخل کرے یا لیڈی ڈاکٹر امراض نسواں کا معائنہ کرنے کے لیے ہاتھ یامعائنہ کرنے کے لیے آلہ عورت کی فرج میں داخل کرے تو کیا عورت پر غسل واجب ہے؟اگر یہ عمل روزہ کی حالت میں کیا جائے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس پر قضا واجب ہوتی ہے ؟
جواب:مذکورہ صورتوں میں نہ اس پر غسل جنابت واجب ہوتا ہے اور نہ ہی اس کا روزہ فاسد ہوتاہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
میاں بیوی کے بوس وکنار کے دوران نکلنے والی عورت کی منی کا حکم:
سوال:ایک عورت سوال کرتی ہے کہ جب میرا خاوند مجھ سے بوس وکنار کرتے ہوئے مجھ سے مباشرت کرتا ہے تو کسی قدر جلدی سے میری منی خارج ہونے لگتی ہے اور میں ہر روز یا ایک دن میں کئی مرتبہ غسل کرنے میں تکلیف محسوس کرتی ہوں۔مجھے اس کا کوئی حل درکار ہے؟
جواب:میں کہتا ہوں:اگر یہ منی ٹپک کر جھٹکے سے نکلتی ہے،یعنی جنابت کے ساتھ تو اس مذکورہ عورت کے لیے غسل کرنا واجب ہے۔اور یہ مشہور ہے کہ بلاشبہ عورت کا پانی یا عورت کی منی،جیسا کہ بعض اہل علم اس کو یہ نام دیتے ہیں،وہی ہے جو شہوت کے وقت ٹپک