کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 98
تو اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ مذکورہ عورت سے نکلنے والی منی پیشاب پاخانہ کے دو راستوں کے علاوہ ایک تیسرے ر استے سے نکل رہی ہے۔ کیونکہ عورت کے جماع کا راستہ پیشاب والے راستے سے مختلف ہے،اس راستے سے نکلنے کی وجہ سے نجس نہیں ہے اور نہ ہی ناقض وضو ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود رحمۃ اللہ علیہ )
جب عورت اپنے خواب میں کسی مرد کو اپنے سے مجامعت کرتے ہوئے دیکھے تو کیا وہ گناہگار ہوگی؟
سوال:جب عورت خواب میں کسی اجنبی مرد سے مجامعت کرے تو اس پر کیا لازم ہے؟
جواب:جب مرد اپنے خواب میں دیکھے کہ وہ کسی عورت سے مجامعت کررہا ہے یا کوئی عورت اپنے خواب میں دیکھے کہ کوئی آدمی اس سے مجامعت کررہا ہے تو اس مرد اور عورت پر اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کیونکہ وہ دونوں خواب کی حالت میں غیر مکلف ہیں اور اس طرح کے خوابوں سے بچنا ان کے اختیار میں بھی نہیں ہے۔
اور اس وجہ سے بھی کہ اللہ تعالیٰ کسی شخص کو اس کی وسعت وطاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔نیز اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ :عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يبرأ وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ » [1]
"تین آدمیوں سے مواخذہ کا قلم اٹھا لیا گیا ہے ایک وہ سویا ہوا شخص جب تک وہ بیدار نہ ہو اور دوسرا مجنون جب تک اس کاجنون کا دورہ ختم نہ ہوجائے اور تیسرابچہ جب تک کہ وہ بالغ نہ ہوجائے۔"
اس حدیث کو احمد،ابو داود،نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ نے تو کہا کہ یہ حدیث بخاری ومسلم کی شرطوں کے مطابق ہے۔لیکن جس کو اس طرح کا خواب دیکھ کر منی خارج ہو اس پر غسل واجب ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
[1] ۔صحیح ۔سنن ابی داود،رقم الحدیث(4399)