کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 81
جواب:نجس ہونے میں ان کا حکم پیشاب والاہے لیکن جب یہ مسلسل آتی رہیں تو ان کا حکم"سلس البول" کا حکم ہے(یعنی جس کا پیشاب مسلسل نکلتا رہتا ہے اس کو ہربار وضو کرنے کی ضرورت نہیں)۔(فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) کیا ننگے مردوں اور عورتوں اور اپنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال:کیا ننگے مردوں اور عورتوں پر مجرد نظر ڈالنے سے وضو فاسد ہوجاتا ہے؟اور کیا باوضو آدمی کااپنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب:باوضو آدمی کا ننگے مردوں اور عورتوں کو صرف دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی متوضی کا ا پنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو فاسد ہوتا ہے کیونکہ اس پر کوئی دلیل وارد نہیں ہوئی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) کیازچگی میں معاون بننے والی نرس کا وضو ٹوٹ جاتاہے؟ سوال:کیازچگی کے کاموں میں معاون بننے والی عورت غسل کرے گی یا صرف وضو پر ہی اکتفا کرے گی؟ جواب:ایسی عورت پر حاملہ کے قریب ہونے اور ولادت کے امور کی دیکھ بھال کرنے کی وجہ سے غسل یا وضو واجب نہیں ہے۔ہاں،اگر اس کے جسم یا کپڑے وغیرہ پر خون لگ جائے تو نماز کی ادائیگی کے وقت صرف اس کا دھونا ضروری ہے۔لیکن زچگی کے دوران حاملہ کی شرمگاہ کو چھونے سے اس کا وضو ٹوٹ جائےگا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) کیاہئیر کریم اور لپ اسٹک لگانے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ سوال:کیا بالوں کی کریم اور ہونٹوں کو سرخ کرنے والی(لپ اسٹک) کا استعمال وضو کو توڑدیتا ہے؟ جواب:عورت کا بالوں کی کریم وغیرہ لگانا یا دیگر تیل استعمال کرنا وضوکو باطل نہیں کرتا بلکہ روزے کو بھی باطل نہیں کرتا لیکن روزہ کی حالت میں اگر ان سرخیوں کا ذائقہ ہوتو اس کو اس طرح استعمال کرنا کہ پیٹ میں ذائقہ اترتا ہو،جائز نہیں ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )