کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 717
اور ہمارے ہی لیے عاجزی کرنے والے تھے۔" نیز فرمایا: "أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَىٰ رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ ۚ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُورًا" (الاسراء:57) ’’ وہ لوگ جنھیں یہ پکارتے ہیں، وہ (خود) اپنے رب کی طرف وسیلہ ڈھونڈتے ہیں، جو ان میں سے زیادہ قریب ہیں اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بے شک تیرے رب کا عذاب وہ ہے جس سے ہمیشہ ڈرا جاتا ہے۔‘‘ نیز فرمایا: "وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللّٰـهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّٰـهُ ۗ إِنَّ اللّٰـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ" (التوبہ:71) ’’اور مومن مرد اور مومن عورتیں، ان کے بعض بعض کے دوست ہیں، وہ نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحم کرے گا، بے شک اللہ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔‘‘ اسی کے ساتھ ایماندار مرد و عورت کے لیے ان اسباب کو اختیار کرنا جائز ہے۔ بندہ اسی طرح خوف و طمع کے ملے جلے جذبات کے ساتھ اسباب کو عمل میں لاتے ہوئے حصول مطلوب اور خوفزدہ چیزوں سے سلامتی کی خاطر اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور اللہ سبحانہ ہی سخی باعزت ہے جو یوں گویا ہو تا ہے: "وَمَن يَتَّقِ اللّٰـهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ﴿٢﴾ وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا