کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 704
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً " (النحل:97) "جو بھی نیک عمل کرے،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوتو یقیناً ہم اسے ضرور زندگی بخشیں گے پاکیزہ زندگی۔" اور اس کا فرمان ہے: "وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَـٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ" (النساء:124) "اور جو شخص نیک کاموں میں سے(کوئی کام) کرے،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوتو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔" اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللّٰـهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللّٰـهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا"(الاحزاب:35) ’’ بے شک مسلم مرد اور مسلم عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کا بہت ذکر کرنے والے مرد