کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 702
تمہاری اس تکلیف کو دور کردے،اور یہ دعا بھی پڑھا کرو: " اللّٰهُمَّ ربَّ النَّاسِ ، أَذْهِب الْبَأسَ ، واشْفِ ، أَنْتَ الشَّافي لا شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ ، شِفاءً لا يُغَادِرُ سقَماً "[1] "اے لوگوں کے رب!بیماری ختم کردے اور شفا عطا کر،تو ہی شفا دینے والا ہے،شفا نہیں ہے مگر تیری ہی طرف سے ایسی شفا جو بیماری کو باقی نہ رہنے دے۔" اسے تین دفعہ دہرایا کر اور پریشانیوں کو دور کرنے والی دعا بھی کیاکر جس کے الفاظ یہ ہیں: "لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ"[2] "اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جو عظیم اور بردبار ہے اللہ کےسوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے ،اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں وزمین اور باعزت عرش کا رب ہے۔" اور جب تو وضو یا حیض وجنابت کے غسل سے فارغ ہوتو یقین کرکہ تو پاک ہوچکی ہے اورخیالات کو اپنے سے دفع کردے،نیز زیادہ دیر غسل خانے میں رہنےسے خود کو بچاؤ کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔ ثانیاً:اور جو تُونے یہ بیان کیا ہے کہ تو نے صغر سنی میں رمضان کے روزے چھوڑے ہیں اور وہ دن یاد نہیں تو، تُو ان کی قضا کے طور پر اتنے دن روزے رکھ جتنا تیرا غالب گمان ہوجائے کہ تو نے بالغ ہونے کے بعد رمضان کے مہینے کے چھوڑے ہوئے روزے رکھ لیے ہیں لیکن بلوغت سے پہلے کی قضا تیرے ذمے نہیں۔اللہ تجھے صحت دے۔بلوغت مرد اور عورت کے حوالے سے پندرہ سال مکمل ہونے سے ہوتی ہے یابیداری یا نیند میں شہوت سے منی خارج ہونے سے شرمگاہ کے ارد گرد بالوں کے اگنے سے،اور عورت کے لیے ایک چوتھی علامت حیض کا جاری ہوناہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
[1] ۔صحیح۔ سنن ابن ماجہ رقم الحدیث(1619) [2] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(5986)