کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 701
بیماریوں کے ہسپتال جو کہ طائف میں ہے اور جدہ کے ڈاکٹر کے پاس علاج کرواچکی ہوں تو میں آ پ کی جناب سے گزارش کرتی ہوں کہ میری حالت پر غور فرمائیں اور اس وسوسے کے ازالے کا جو مناسب طریقہ آپ سمجھتے ہیں مجھے اس کی طرف راہنمائی فرمائیں۔میں آپ کو یہ بھی بتادینا چاہتی ہوں کہ میرے صغر سنی سے رمضان کے روزے کم ہوگئے تھے اور جن دنوں کے روزے چھوڑے ہیں ان کی تعداد معلوم نہیں تو اس بارے میں مجھ پر کیا واجب ہے؟مجھے فتویٰ دو اللہ آپ کو توفیق دے۔
جواب:اولاً:تو نفسیاتی بیماریوں کے ہسپتال اور نفسیاتی اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کے پاس مسلسل علاج کرواتی رہو،امید ہے کہ اللہ تیرے نصیب میں شفا لکھ دے۔اس کے باجود اللہ سے مدد بھی مانگو اور دعا کرو کہ تجھے تیری بیماری سے تندرستی دے۔سونے کے لیے جب تو اپنے بستر پر لیٹے تو آیۃ الکرسی اور یہ الفاظ پڑھا کر:
"بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ"[1]
"اس اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین وآسمان میں نقصان نہیں پہنچا سکتی،اور وہ بہت سننے والا جاننے والا ہے۔"
تین دفعہ صبح اور شام اوراپنے آپ کو تین دفعہ سورۃ الاخلاص،فلق اور ناس کی تلاوت سے دم کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک کر سوتے وقت جس قدر تو اپنے بدن پر پھیر سکے پھیر لے۔ کیونکہ امام بخاری نے اپنی صحیح میں اور اصحاب سنن نے بیان کیا ہے،عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات کو جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکھٹا کرکے ان میں پھونک مارتے اور ان دونوں میں "قُلْ هُوَ اللّٰـهُ أَحَدٌ" اور "قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ" اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتے،جہاں تک ہوسکتا اپنے جسم پر وہ دونوں ہاتھ پھیرتے،ان دونوں کو اپنے سر اور چہرے سے شروع کرکے پورے جسم پر پھیرتے،یہ عمل آپ تین دفعہ کرتے۔اور اللہ سے دعا کرو کہ وہ
[1] ۔صحیح۔ سنن ابی داود ،رقم الحدیث(5088)