کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 693
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ"(المائدۃ:51) "اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ۔ ان کے بعض بعض کے دوست ہیں اور تم میں سے جو انھیں دوست بنائے گا تو یقیناً وہ ان میں سے ہے، بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔" نیزاللہ تعالیٰ نے فرمایا: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ"(الممتحنہ:1) "اے لوگو جو ایمان لائے ہو!میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ تم ان کی طرف دوستی کا پیغام بھیجتے ہو۔ حالانکہ یقیناً انھوں نے اس حق سے انکار کیا جو تمہارے پاس آیا ہے۔" اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یقیناًہر کافر اللہ تعالیٰ اور مومنوں کا دشمن ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "مَن كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰـهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَالَ فَإِنَّ اللّٰـهَ عَدُوٌّ لِّلْكَافِرِينَ "(البقرۃ:98) "جو کوئی اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہوتو بے شک اللہ کافروں کا دشمن ہے۔" لہٰذا ایک مومن کو یہ لائق نہیں ہے کہ وہ اللہ کے دشمنوں سے میل جول مودت اور محبت رکھے کیونکہ اس میں اس کے دین و منہج کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )