کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 691
"میری امت سے کچھ لوگ ایسے ہوں گےجو ریشم زنا اور شراب اور آلات موسیقی کو حلال قراردیں گے۔" یعنی زنا، شراب اور ریشم کو جائز قراردیں گے، حالانکہ وہ مرد ہوں گے جن کے لیے ریشم اور معازف (آلات لہو ولعب) جائز نہیں۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسے ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ یا ابو عامر اشعری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔ اسی بنا پر میں اپنے مسلمان بھائیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ گانے اور موسیقی سننے سے پرہیز کریں اور آلات لہوولعب کے جواز کا کہنے والے اہل علم کے قول سے دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ اس کی حرمت کے دلائل واضح اور صریح ہیں لیکن ان ڈراموں کو دیکھنا جن میں عورتیں ہوتی ہیں تو یہ جب تک ان میں فتنے اور عورت سے تعلق ہے حرام ہی ہیں۔ یہ تمام کی تمام سیر یلیں عموماً نقصان دہ ہیں اگر چہ ان میں عورت کو نہ دیکھا جائے اور عورت بھی مرد کا مشاہدہ نہ کرے کیونکہ ان کے مقاصد عام طور پر معاشرے کے طرز عمل اور اخلاق کو نقصان پہنچانا ہے۔ میں اللہ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو اس کی برائی سے بچائے اور مسلمانوں کے حکمرانوں کی اصلاح کرے کیونکہ اس میں مسلمانوں کی اصلاح ہے۔ واللہ اعلم(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) ان عورتوں کا حکم جو تصویروں والے رسالے دیکھتی پڑھتی ہیں : سوال:ان عورتوں کا کیا حکم ہے جو وہ رسالے پڑھتی ہیں جن میں تصویریں اور شرعی طور پر حرام مقالے ہوتے ہیں؟ جواب:ہر مکلف، چاہے مرد ہو یا عورت ہو، اس کے لیے بدعت اور گمراہی کی کتابیں اور وہ رسالے پڑھنا حرام ہے جو فضول باتیں شائع کرتے ہیں ،اور جھوٹے پروپیگنڈے کرتے اور اخلاق فاضلہ سے انحراف کی دعوت دیتے ہیں مگر جبکہ ان کا مطالعہ کرنے والا ان میں پائے جانے والے الحاد اور انحراف کا رد سکتا ہو، ان کے مالکوں کو نصیحت کرسکتا ہو۔ ان کے کام ان پر انکارکرسکتا ہو اور لوگوں کو ان کی شرارت سے محتاط کر سکتا ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)