کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 674
تفصیلی جواب یہ ہے کہ شریعت کی بنیاد کچھ مقاصد اور ان کے وسائل پر ہے اور وسائل جو مقصد تک لے جانے والے ہیں وہ بھی مقصد کے حکم میں ہیں ،چونکہ عورتیں مردوں کی جنسی خواہشات پورا کرنے کی جگہیں ہیں ،اس لیے شارع نے دونوں قسموں کے تعلق تک پہنچانے والے دروازوں کو بند کر دیا ہے۔
اس کی مزید حقیقت تمہارے سامنے واضح ہو گی اس سے جو ہم کتاب و سنت سے دلائل پیش کریں گے۔
1۔قرآن سے دلائل :
پہلی دلیل:اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"وَرَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَن نَّفْسِهِ وَغَلَّقَتِ الْأَبْوَابَ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ ۚ قَالَ مَعَاذَ اللّٰـهِ ۖ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوَايَ ۖ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ" (یوسف:23)
"اور اس عورت نے جس کے گھر میں وہ تھا اسے اس کے نفس سے پھسلایا، اور دروازے اچھی طرح بند کر لیے اور کہنے لگی :جلدی آ،اس نے کہا: اللہ کی پناہ ،بے شک وہ میرا مالک ہے، اس نے میرا ٹھکانا اچھا بنایا،بلاشبہ حقیقت یہ ہے کہ ظالم فلاح نہیں پاتے۔"
وجہ دلالت :جب عزیز مصر کی بیوی اور یوسف علیہ السلام کے درمیان اختلاط ہوا تو جو اس عورت کے دل میں چھپا ہوا تھا وہ ظاہر ہو گیا تو اس نے یوسف علیہ السلام سے گناہ کا مطالبہ کیا لیکن اللہ کی مہربانی ہوئی تو وہ اس سے بچ گیا ،جیسا کہ اس فرمان میں ہے:
"فَاسْتَجَابَ لَهُ رَبُّهُ فَصَرَفَ عَنْهُ كَيْدَهُنَّ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ"(یوسف:34)
"تو اس کے رب نے اس کی دعا قبول کر لی، پس اس سے ان (عورتوں )کا فریب ہٹا دیا ،بے شک وہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔"
ایسے ہی جب مردوں کا عورتوں سے اختلاط ہو گا تو دونوں میں سے ہر ایک چاہے گا