کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 52
مسائل یکجا کیے گئے ہیں۔جو تمام موضوعات کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔چونکہ خواتین کے مسائل دریافت کرنے میں عموماً شرم وحیا مانع ہوتی ہے،اس لیے یہ کتاب خواتین کے لیے نہایت مفیدہے۔کیونکہ اس میں طہارت،نماز،زکوٰۃ،حج،جنائز،لباس وغیرہ کے متعلقہ خواتین کے مسائل کو نہایت شرح وبسط کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس مجموعہ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عالم اسلام کے جید علماء کرام اور نامور مفتیان عظام کے فتاویٰ کو جمع کیا گیا ہے۔جو خالصتاً کتاب وسنت کی نصوص پر مبنی ہیں۔
اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے حافظ عبداللہ سلیم حفظہ اللہ کو جنھوں نے احسن پیرائے میں اس کتاب کو عربی زبان سے اردو میں منتقل کیا تاکہ اردوخواہ حضرات بھی اس کتاب سے مستفید ہوسکیں۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ناشر اور جملہ معاونین کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔اور ان کے لیے توشہء آخرت بنائے۔آمین یارب العالمین !
والسلام
ابو میمون حافظ عابد الٰہی
مدیر:مکتبہ بیت السلام ریاض