کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 51
کتاب: عورتوں كےلیے صرف
مصنف: حافظ عبداللہ سلیم حفظہ اللہ
پبلیشر: مکتبہ بیت السلام
ترجمہ:
عرض ناشر
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہرمسلمان،خواہ مرد ہو یا عورت،کے لیے اسوہ ٔحسنہ ہے۔یقیناً یہ اسلامی تعلیمات کا اعجازی پہلو ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں مرد و زن ہر ایک کے لیے یکساں طور پر احکام ومسائل کا بیان ملتاہے۔کیونکہ دین اسلام کی نگاہ میں شرعی احکام کے پابند اور مکلف ہونے، نیز اجروثواب کے اعتبار سے مرد و زن میں کوئی فرق نہیں۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
﴿ وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَـٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا﴾ (النساء:124)
"اور جو شخص نیک کاموں میں سے(کوئی کام) کرے،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوتو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور کھجور گٹھلی کے نقطے کے برابر ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔"
نیز فرمایا:
﴿مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ (النحل:97)
"جو بھی نیک عمل کرے ،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوتو یقیناً ہم اسے ضرور زندگی بخشیں گے،پاکیزہ زندگی اور یقیناً ہم انھیں ان کا اجر ضرور بدلے میں دیں گے،ان بہترین اعمال کے مطابق جو وہ کیا کرتے تھے۔"
زیر نظر کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں خواتین کے لیے روز مرہ کے احکام و