کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 293
پہنوں گا،کیا اس پر واجب ہے کہ وہ ا پنی نذر پوری کرے یا واجب نہیں ہے؟
جواب:اس پر اس نذر کو پورا کرنا واجب نہیں ہے کیونکہ مباح نذر کا حکم قسم والاحکم ہے ،پس اب اگر وہ چاہے تو لباس پہن لے،چاہے تو نہ پہنے اور اس پر قسم کاکفارہ دینا واجب ہوگاجو دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا ان کو لباس پہنانا یا ایک گردن کاآزاد کرنا ہے،اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھتا ہوتو لگاتار تین دن کے روزے رکھے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )