کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 287
کھانے پینے سے کفایت کرتا ہے اور وہ اسی لیے ہوتا ہے تو یہ انجکشن ر وزہ توڑدیتاہے کیونکہ نصوص شرعیہ جس معنی پر مشتمل ہیں جب وہ معنی مسئلہ کی صورتوں میں سے جس صورت میں بھی پایا جائے گا تو اس صورت پر اس نص کاحکم لگادیا جائے گا۔
دوسری قسم:اس انجکشن کی ہے جو غذائی نہیں ہوتا،یعنی وہ کھانے پینے سے کفایت نہیں کرتا تو یہ انجکشن ر وزے کونہیں توڑتا کیونکہ یہ صورت لفظاً اور معناً اس نص کی زد میں آتی ہے،پس یہ انجکشن نہ کھانا پیناہے اور نہ ہی کھانے پینے کے معنی میں ہے۔اور اصل روزہ کاصحیح ہونا ہے یہاں تک کہ کوئی شرعی دلیل مل جائے جو اس کو فاسد قرار دے۔
(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
روزے کی حالت میں غرارے کرنا:
سوال:کیا غرارے کرنے والی دوا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟
جواب:جب تک وہ اس دوائی کو نہ نگلے گا اس وقت تک اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا لیکن روزے دار کو اس قسم کی دوائی انتہائی ضرورت کی حالت میں استعمال کرنا چاہیے۔لیکن اس کے استعمال کی صورت میں جب تک وہ پیٹ میں داخل نہ ہو،روزہ نہیں ٹوٹے گا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
کیا رمضان میں جھوٹی گواہی دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال:کیارمضان میں جھوٹی گواہی دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:جھوٹی گواہی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ جھوٹی گواہی یہ ہے کہ انسان اس چیز کی گواہی دے جس کا اسے علم ہی نہیں ہے یاوہ اپنے علم کے خلاف گواہی دے تو اس سےروزہ ٹوٹتا تو نہیں لیکن اس کااجر وثواب کم ہوجاتاہے۔
(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
کتنے سفر پر روزہ چھوڑنا جائز ہے؟
سوال:وہ کتنا سفر ہے جس پر روزہ چھوڑنا جائز ہے؟
جواب:وہ سفر جس سے روزہ چھوڑنا اور نماز قصر کرنا جائز ہوتا ہے وہ تقریباً تر اسی کلومیٹر