کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 160
جب کنواری یا شادی شدہ عورت کو بغیر احتلام کے زردی مائل سیال مادہ آئے:
سوال:وہ زردی مائل سیال مادہ جو کنواری یا شادی شدہ عورت کو بغیر احتلام کے خارج ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟کیا عورت اس کے نکلنے سے غسل کرے؟
جواب:اگر تو یہ سیال مادہ مذی ہے تو عورت پر غسل واجب نہیں اور اگر وہ منی ہواور نکلے بھی شہوت یا احتلام کے ساتھ تو اس پر غسل کرنا واجب ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی)
جب عورت کو پیشاب کے ساتھ اور اس کے بعد بلاشہوت منی خارج ہو:
سوال:مجھے پیشاب کے ساتھ اور اس کے بعد بلا شہوت منی نکلتی ہے اور چمڑے (یعنی شرمگاہ) میں کوئی حرکت نہیں ہوتی، کیا مجھ پر غسل واجب ہے؟اور کیا یہ نکلنے والی چیز نجس شمار ہوگی یا نہیں؟
جواب:جو چیز تیری شرمگاہ سے پیشاب کے ساتھ بغیر شہوت کے نکلتی ہے وہ ودی ہے اور پیشاب کی طرح ناپاک ہے، تم پر اس کی وجہ سے غسل واجب نہیں ہے۔ صرف ودی لگنے کی جگہ کو دھونا واجب ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
مشت زنی کا حکم:
سوال: مشت زنی کا کیا حکم ہے؟
جواب:ہم اس فعل بدکی حرمت میں شک نہیں کر سکتے اور ایسا دو سبب سے ہے:
پہلا سبب :اللہ تعالیٰ کا مومنین کا وصف بیان کرتے ہوئے یہ فرمان ہے:
"قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿٢﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴿٣﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ ﴿٤﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٥﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٦﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ" (المؤمنون:1تا7)
"یقیناً کامیاب ہوگئے مومن ،وہی جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں۔