کتاب: عورتوں كےلیے صرف - صفحہ 104
بلکہ واجب یہ ہے وہ سورج طلوع ہونے سے پہلے پہلے غسل کرکے نماز پڑھ لے۔اور مرد کے لیے لازم ہے کہ وہ جلدی غسل کرے تاکہ وہ فجر کی نماز باجماعت ادا کر سکے۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ ) جنبی کا بغیر وضو کیے سونے کا حکم سوال:کیا جنبی وضو کیے بغیر سو سکتا ہے؟ جواب:اگر وہ وضو کیے بغیر سوجائے تو اس پر گناہ تو نہیں لیکن افضل وبہتر یہ ہے کہ وہ سونے سے پہلے وضو کرلے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوکیا بھی ہے اور وضو کرنے کاحکم بھی دیاہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) کیا جنابت کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے والی عورت گناہگار ہوگی؟نیز کیا بچے پر اس کاکوئی بوجھ ہوگا؟ سوال:جب جنابت کی حالت میں عورت اپنے بچے کو دودھ پلائے تو کیا اس پر اور اس کی بچے پر کوئی بوجھ اور گناہ ہوگا؟ جواب:اس بات پر اجماع ہے کہ عورت اور اس کے بچے پر کوئی بوجھ اور گناہ نہیں ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود رحمۃ اللہ علیہ ) غسل جمعہ کا حکم سوال:جمعہ کے دن غسل کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس مسئلہ میں دو طرح کی احادیث ہیں:پہلی وہ جوجمعہ کے دن کے غسل کے وجوب پر دلالت کرتی ہیں اور دوسری وہ احادیث جو اس غسل کی فضیلت پر دلالت کرتی اور وجوب کی نفی ظاہر کرتی ہیں۔ غسل جمعہ کے وجوب پر دلالت کرنے والی بہت سی صحیح احادیث میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: