کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 41
ہے ، ظالموں کے لیے برابدلہ ہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ وَمَنْ يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُبِينًا ) (النساء :۱۱۹) ’’اور جس شخص نے اﷲ کوچھوڑکرشیطان کواپنادوست بنالیاوہ صریح گھاٹے میں رہے گا۔ ‘‘ اور فرمایا: (الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (173) فَانْقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُوا رِضْوَانَ اللّٰهِ وَاللّٰهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ (174) إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ) (آل عمران :۱۷۳۔ ۱۷۵) ’’وہ لوگ کہ جب ان سے لوگوں نے کہاکہ کافروں نے تمہارے مقابلہ کے لیے لشکرجمع کرلیاہے ، پس تم ان سے خوف کھاؤ ، تواس بات سے ان کاایمان اور بھی زیادہ ہوگیااور کہنے لگے کہ ہمارے لیے تو اﷲ ہی کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے۔ اس کے بعدیہ لوگ اﷲ کافضل اور اس کی نعمت حاصل کرکے واپس آئے ، انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچی اور یہ لوگ اﷲ کی رضامیں لگے رہے اور اﷲ بہت بڑے فضل والاہے ، یہ شیطان ہی توہے جوتمہیں اپنے دوستوں (کفار) سے ڈراتا ہے ، لہٰذا اگر تم مومن ہوتواس سے نہ ڈروبلکہ صرف مجھ سے ڈرو۔ ‘‘ اور فرمایا: ( إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ (27) وَإِذَا فَعَلُوا