کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 40
إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (99) إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ )(النحل: ۹۸۔ ۱۰۰) ’’پھرجب آپ قرآن پڑھنے لگیں توشیطان مردود سے اﷲ کی پناہ مانگ مانگ لیاکریں ، (یعنی اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لیاکریں)اس لیے کہ ایمان والوںپراور اﷲ پرتوکل کرنے والوں پراس کاکوئی بس نہیں چلتا ، اس کابس توصرف ان پرچلتاہے جواسے اپنا دوست بناتے ہیں ، اور ان لوگوں پرجو لوگ اﷲ کے ساتھ شریک بناتے ہیں۔ ‘‘ اور فرمایا: (الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا) (النساء :۷۶) ’’ جولوگ ایمان لائے ہیں وہ تواﷲ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں ، اور جوکافرہیں وہ طاغوت کی راہ میں ، پس شیطان کے دوستوں سے خوب جنگ کرو ، یقینا شیطان کی چال کمزور ہوتی ہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلًا) (الکہف:۵۰) ’’اور جب ہم نے فرشتوں سے کہاکہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے اسے سجدہ کیا ، وہ جنوں میں سے تھا ، اس نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی۔ کیاتم مجھے چھوڑ کر اسے اور اس کی اولادکودوست بناتے ہو ، حالانکہ وہ تمہارادشمن