کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 344
اسلام کی ہدایت دے گا یا وہ اپنے عقیدے اور معاملہ کو چھپائے رکھے گا۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے کسی دن رسوا کر دے ، یا کفر و زندقے اور بدعت و مخالفت حق پر اس کی موت آجائے۔ ہم نے یہ ساری باتیں ان کی کتابوں اور اقوال سے تفصیل کے ساتھ بیان کر دی ہیں آپ ہماری کتاب ’’ الفکر الصوفی فی ضوء الکتاب والسنۃ‘‘ کا مطالعہ کریں گے تو اللہ کی حمد و توفیق سے آپ کو یہ سب تفصیل کے ساتھ مل جائے گا۔ اوّل و آخر ساری حمد اللہ کے لیے ہے اور ساری عزت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے ، اور ان کی پیروی کرنے والے اور صراطِ مستقیم پر چلنے والے مومنین کے لیے ہے۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ