کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 241
اسی طرح کی بہت ساری مثالیں موجودہیں ، میں نے اپنی ایک کتاب کے اندر تقریباً ایک ہزار معجزات جمع کئے ہیں۔ [1]
کرامات صحابہ رضی اللہ عنہم :
صحابہ وتابعین اور سلف صالحین کی کرامات بہت زیادہ ہیں۔جن میں سے چندحسب ذیل ہیں:
حضرت اسیدبن حضیر رضی اللہ عنہ جب سورہ کہف پڑھاکرتے توآسمان سے ایسی چیز اترتی جو چھتری کی مانند ہوتی ، اس میں لکیراور دھاری جیسی چیزیں ہوتیں ، یہ فرشتے ہوتے تھے جوان کی قراء ت سننے کے لیے آتے تھے۔[2] حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کوفرشتے سلام کیا کرتے تھے۔ [3]
’’سلمان فارسی اور ابودرداء رضی اللہ عنہما ایک پلیٹ میں کھاناکھاتے تھے ، پلیٹ یاجوکچھ اس میں ہوتاسب اﷲ کی تسبیح خواں ہوتیں۔ ‘‘[4]
’’عبادبن بشراور أسیدبن حضیر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں سے ایک تاریک رات میں نکلے ، ان دونوں کے سامنے ایک روشنی کنارتازیانہ کی طرح نمودارہوئی ، اور جب وہ ایک دوسرے سے جداہوئے تووہ روشنی بھی دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ۔ ‘‘[5]
صحیحین میں ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کاواقعہ ہے کہ وہ تین مہمانوں کے ہمراہ اپنے گھرتشریف
[1] ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ہزارمعجزات پرمشتمل مستقل وغیرمستقل کتابیں موجودہیں ، جیسے دلائل النبوۃ ، لأبی نعیم ، دلائل النبوۃ ، للبیہقی ، وغیرہ ، اردومیں معجزات نبوی ‘‘ مطبوعہ الدارالسلفیہ ممبئی ، وغیرہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ (مترجم)
[2] ) بخاری:فضائل القرآن ، نزول السکینۃ والملائکۃ عند قراء ۃ القرآن : ۵۰۱۸۔ مسلم: صلاۃ المسافرین وقصرہا ، نزول السکینۃ لقراء ۃ القرآن ، ۷۹۶۔
[3] ) صفوۃ الصفوۃ لابن الجوزی:۱؍۶۸۱ ، أسدالغابۃ لابن الأثیر: ۴؍۱۳۸۔
[4] ) حلیۃ الأولیاء لأبی نعیم: ۱؍۲۲۴۔
[5] ) بخاری:فضائل الصحابۃ ، منقبۃ أسید بن حضیر ، وعباد بن بشر (۳۸۰۵)۔