کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 21
ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے اپنی تحقیق میں الفرقان کے چھ قلمی نسخوں کاذکرکیاہے:
۱۔ پہلامخطوطہ ریاض سعودی عرب کے مکتبہ عامہ کاہے ، عبداﷲ بن عقیق کے ہاتھوں کالکھاہواہے ، ا س کاسنہ کتابت ۱۰۶۶ھ اور صفحات کی کل تعداد ۵۴ہے۔
۲۔ دوسرامخطوطہ جامعۃ الامام ملک سعود ریاض کی لائبریری کاہے ، ۳۳ اور اق پرمشتمل محمد بن الحاجی ۱۱۱۴ھ کالکھاہواہے۔
۳۔ تیسرامخطوطہ بھی ریاض کے مکتبہ عامہ کاہے جو۳۹ صفحات پرمشتمل ہے ، اس کے پہلے اور آخری ورق کی عبارت درج ہے ،یہ نسخہ تحقیق شدہ ہے۔
۴۔ چوتھامخطوطہ بھی ریاض سعودی عرب کی جنرل لائبریری کاہے۔ یہ مخطوطہ عبداﷲ بن مبارک ابوعقیل کے قلم سے ۱۲۹۰ھ کاتحریرکردہ ہے ، اور (۷۹ )صفحات پر مشتمل ہے ، مگراس میں غلطیاں زیادہ ہیں۔
۵۔ اس کتاب کاپانچواں مخطوطہ (۴۶) اوراق پر مشتمل مکتبہ عامہ ریاض میں ہے ، جسے عبدالعزیز بن ناصر بن راشد بن ترکی نے تیرہویں صدی ہجری میں تحریرکیاتھا ، اس کے بعض حواشی پر تصحیح وتعلیق بھی ہے۔
۶۔ چھٹامخطوطہ جامعہ ازہرمصرکی لائبریری میں (۴۹) اور اق پر مشتمل ہے ، جسے ۹۰۹ ھ میں احمد بن عبداللطیف بن محمد بن خطاب نے عام خط میں تحریر کیاہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالکریم الیحیٰ نے ان تمام مخطوطات وتحقیقات کوسامنے رکھ کر یہ تحقیقی کارنامہ انجام دیاہے ، جس پرانہیں جامعۃ الامام سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ، اپنے محقق نسخہ میں انہوں نے تمام مخطوطات کے ابتدائی یاآخری صفحات کافوٹوشائع کیاہے ۔ ان کے اس محقق نسخہ کا پہلاایڈیشن ۱۴۲۰ھ میں ریاض سے شائع ہواہے۔
اس کتاب کے ترجمے:
ہمیں اس کتاب کاصرف ایک ترجمہ نظر آیا ، جوالمکتبۃ السلفیہ لاہور سے شائع ہواہے ، جس کاترجمہ مولاناغلام ربانی مرحوم نے کیاہے۔