کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 20
کرتاہے ، اور انہیں ان باتوں کاحکم دیتاہے ، جواس پر واجب ہیں ، اور ان باتوں سے منع کرتاہے جوان پرحرام ہیں۔ تویہ شخص اگر اولیاء ا ﷲ میں سے ہوگاتواس کاشمار عام اولیاء اﷲ میں سے ہوگا۔
۳۔ تیسری حالت: …اس میں انسان جنوں کواﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کے کاموں یعنی شرک ، کفر ، فسق یاکسی معصوم اور بے گناہ کوقتل کرنے میں یاکسی برے کام کے لیے استعمال کرتاہے۔ ایسی صورت میں اس کا حکم اس کام کی نوعیت کے مطابق ہوگا ، یعنی اگر ان سے شرک وکفر طلب کیاگیاتو کفر ہوگا اور اگر فسق کاکاکام طلب کیاگیاتو فسق ہوگا۔
یہ اس کتاب کی اجمالی بحثیں ہیں ، جنہیں مولف حفظہ اللہ نے چودہ فصلوں میں مفصل اور مدلل بیان کیاہے ، جنہیں آپ کتاب کے اندرپائیں گے۔
(نوٹ:کتاب کایہ اختصارڈاکٹر عبدالرحمن یحییٰ کے محقق نسخہ سے مستفاد ہے)
الفرقان کے مخطوطے اور ترجمے:
عمومی طورپرہمیں اس کے چارمحقق نسخوں سے واقفیت ہوسکی:
۱۔ الفرقان بین أولیاء الرحمن وأولیاء الشیطان: تحقیق: شریف محمد ہزاع مصر ، مطبوع دارالصحابہ للتراث ، ط۱۔ ۱۴۱۰ھـ ۱۹۹۰م۔
۲۔ دوسرانسخہ المکتب الاسلامی بیروت نے زہیر الشاویش کی تحقیق سے شائع کیاہے۔
۳۔ تیسرامحقق نسخہ عبدالقادر الارناؤط کاہے ، جو۱۴۰۵ھ ، ۱۹۸۵م میں مکتبہ دارالبیان دمشق اور مکتبہ المؤیدطائف دونوں کے اشتراک اور تعاون سے شائع ہواہے۔
۴۔ اس کتاب کاچوتھانسخہ جوسب سے معتمد ہے ، وہ دارالفضیلۃ ریاض سے ۱۴۱۹ھ میں شائع ہواہے ، یہ ایڈیشن ڈاکٹر عبدالرحمن الیحیٰ کی تحقیق پر مشتمل ہے ، جودراصل ان کا پی ایچ ڈی کامقالہ ہے ، جسے انہوں نے جامعۃ الاما م میں پیش کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔