کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 195
ابن مسعود اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں’’الصمد‘‘وہ ہے جس کو کوئی خوف نہ ہو ، اوراحد وہ ہے جس کی کوئی نظیرنہ ہو ، پس اﷲ تعالیٰ کانام’’الصمد‘‘ متضمن ہے اس بات کو کہ صفات کمال سے وہ متصف ہے ، اور اسم ’’أحد‘‘اس بات کوشامل ہے کہ اس کاکوئی ہمسر وہم پایہ نہیں ہے۔ اس مسئلہ پر سورۂ اخلاص کی تفسیر اور سورہ کے ثلث قرآن ہونے کے بارے میں ہم مفصل بحث کرچکے ہیں۔ [1] 
[1] ) ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ’’تفسیرسورۃ الاخلاص ‘‘عربی بتحقیق دکتور؍ عبدالعلی عبدالحمید ازہری ، الدارالسلفیہ ممبئی سے شائع ہوچکی ہے۔