کتاب: اولیاء حق و باطل - صفحہ 100
’’اپنی جانوں اور مالوں سے اﷲ کی راہ میں جہاد کرنے والے مومن اور بغیر عذر کے بیٹھے رہنے والے مومن برابرنہیں ہوسکتے ، اپنی جانوں اور مالوں سے جہاد کرنے والوں کوبیٹھے رہنے والوں پر اﷲ تعالیٰ نے درجوں میں بہت زیادہ فضیلت دے رکھی ہے اور یوں تواﷲنے ہرایک کوخوبی اور اچھائی کاوعدہ دیا ہے ، لیکن مجاہدین کوبیٹھے رہنے والوں پر بہت بڑے اجرکی فضیلت دے رکھی ہے، اپنی طرف سے مرتبہ کی بھی اور بخشش کی بھی اور رحمت کی بھی اور اﷲتعالیٰ بخشش کرنے والااور رحم کرنے والاہے۔ ‘‘ اور فرمایا: ( أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَوُونَ عِنْدَ اللَّهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (19) الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ (20) يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَرِضْوَانٍ وَجَنَّاتٍ لَهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُقِيمٌ (21) خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ )(التوبۃ:۱۹۔ ۲۲) ’’کیا تم نے حاجیوں کوپانی پلانے اور مسجدحرام کوآبادرکھنے کواس شخص کے کام کے برابر بنادیا جواﷲاور آخرت کے دن پرایمان لائے اور اﷲکی راہ میں جہاد کرے؟ اﷲ کے نزدیک یہ برابرنہیں ہوسکتے اور اﷲظالموں کوہدایت نہیں دیتا۔ جولوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے جانوں اور مالوں سے اﷲکی راہ میں جہاد کیا ، اﷲکے یہاں ان کابہت بڑادرجہ ہے ، اور ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں۔ ان کارب انہیں رحمت اور اپنی رضامندی کی خوشخبری دیتاہے ، اور ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کی نعمتیں دائمی ہیں ، وہ ہمیشہ ہمیش اسی میں رہیں گے ، یقینا