کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 78
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بارے میں پہلے ہی خبر دے رکھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے : "مَنْ کَانَتِ الدُّنْیَا ھَمُّہُ جَعَلَ اللّٰہُ الْفَقْرَ بَیْنَ عَیْنَیْہِ، وَفَرَّقَ عَلَیْہِ شَمْلَہُ، وَلَمْ یَأتِہِ مِنْھَا إِلاَّ مَا قُدِّرَ لَہ"۔ ( ترمذی : 2583) ترجمہ : جس کا مقصود صرف دنیا ہو اﷲ تعالی اس کی پیشانی پر فقر مسلّط کردیتے ہیں، اس کے معاملے کو بگاڑ دیتے ہیں اور دنیا اس کو اتنی ہی میسّر آتی ہے جو اس کے مقدر میں کی جاچکی ہے۔ 7۔نیز دعا فرمایا :﴿ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ ا لصَّلٰوۃَ وَمِنْ ذُرِّیَتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآئِ﴾(إبراہیم :41) ترجمہ : اے میرے رب ! مجھے اور میری اولاد کو نماز کا قائم کرنے والا بنادے ٗ پرور دگار ! میری دعا قبول فرما. 8۔ نیک بندے اپنی دعاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ اپنی اولاد کو بھی نہیں بھولتے :﴿ رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ ٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾( الأحقاف :15) ترجمہ : میرے پروردگار !مجھے توفیق عطا فرما کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہیں ٗ اور ایسے نیک کام کروں جسے تو پسند کرتا ہے اورمیری اولاد کو نیک بنادے، میں تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور بے شک میں تیرے فرمان برداروں میں سے ہوں۔ 9۔والدین صبح وشام ایک مرتبہ یہ دعا ضرور پڑھیں تاکہ انہیں اپنے اہل وعیال کے متعلق عافیت ملے، کیونکہ عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم