کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 76
سب کچھ خدا سے مانگ لیا، تجھ کو مانگ کر
اٹھتے نہیں ہیں ہاتھ میرے اس دعا کے بعد
فرماتے ہیں :﴿ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰتِکَ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیْہِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴾ ( بقرہ :129) پرور دگارا ! ان لوگوں میں خود انہیں میں سے ایک رسول مبعوث فرما، جو انہیں تیری آیات سنائے اور انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دے اور انہیں ( گناہوں سے ) پاک کرے تو بڑا مقتدراور حکمت والاہے۔اس دعا کا نتیجہ یہ ہوا کہ اﷲ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد جتنے بھی پیغمبر بشمول ہمارے رسول جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھیجے وہ تمام کے تمام آپ کی ہی اولاد میں سے تھے۔
5۔ امام الحُنفاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کی بت پرستی سے حفاظت کے لئے اﷲ تعالیٰ سے خصوصی دعا فرمائی :
﴿وَاجْنُبْنِیْ وَبَنِیَّ اَن نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ ٭رَبِّ اِنَّھُنَّ اَضْلَلْنَ کَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ﴾(ابراہیم : 35؍36) ( اے اﷲ!) مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچانا ‘میرے پروردگار! ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔
شیخ ابراہیم تیمی رحمہ اللہ نے کیا خوب بات کہی ہے :" مَن یَّأمَنُ الْبَلَائَ بَعْدَ الْخَلِیْلِ علیہ السلام حِیْنَ یَقُوْلُ : ﴿وَاجْنُبْنِیْ وَبَنِیَّ اَن نَّعْبُدَ الْاَصْنَام﴾ کَمَا عَبَدَہَا أَبِیْ وَقَوْمِیْ۔" حضرت خلیل علیہ السلام کے بعد کون مبتلائے فتنہ ہونے کے ڈر سے آزاد رہ سکتا ہے ؟ انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے التجا کی کہ :مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے بچائے رکھنا کہ ہم اس طرح بتوں کی پوجا کریں جس طرح کہ میرے