کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 74
اولاد کے لئے والدین کی دعائیں والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہمیشہ اﷲ تعالیٰ سے اپنی اولاد کے حق میں دل کی گہرائیوں سے دعائیں کرتے رہیں، اس لئے کہ اولاد کے حق میں والدین کی دعا رد نہیں کی جاتی بالخصوص جب کہ وہ اپنی فرمانبردار اولاد سے خوش ہوں، اﷲ تعالی اپنے نیک بندوں کے اوصاف کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ وہ اپنے اہل عیال کے لئے ہمیشہ دعائے خیر کرتے رہتے ہیں۔ ذیل میں چند قرآنی دعائیں ذکر کی جارہی ہیں جنہیں وقتًا فوقتًا انبیائے کرام اور صالحین نے اپنی اولاد کے لئے مانگی تھیں، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی ان کی بھلائی کے لئے ان دعاؤں کا اہتمام کریں 1۔ابو الأنبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رب العالمین سے گڑگڑا کر نیک اولاد کیلئے یہ دعا مانگی :﴿ رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصَّالِحِیْنَ٭ فَبَشَّرْنَاہُ بِغُلَامٍ حَلِیْم ٍ﴾ ( الصافّات : 100۔101) ترجمہ : دعا کیا، اے میرے رب ! مجھے نیک اولاد عطا کر، ہم نے انہیں نہایت صبر والے لڑکے کی خوشخبری دی۔ 2۔حضرت زکریا علیہ السلام نے اﷲ تعالیٰ سے اس وقت یہ دعا مانگی جب کہ ان پر اولاد سے کُلّی مایوسی چھا چکی تھی، ایسے عالم میں فرماتے ہیں : ﴿ قَالَ رَبِّ ھَبْ لِیْ مِن لَّدُنْکَ ذُرِّیَۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآئِ ﴾ ( آل عمران :38) میرے پروردگار ! مجھے اپنی جانب سے ایک پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو دعائیں سننے والا ہے۔ 3۔اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں کے اوصاف کا تذکرہ کرتے ہوئے قرآن کا ارشاد