کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 41
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو آراستہ اور پیراستہ کیا، پھر انہیں خدمتِ اقدس میں لئے حاضر ہوئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے گھونگھٹ کو اٹھانے کی دعوت دی، آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بازو میں تشریف لائے، پھر آپ کی خدمت میں دودھ کا ایک پیالہ پیش کیا گیا، آپ نے اسے گھونٹ گھونٹ پیا پھرسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیالہ بڑھادیا، انہوں نے شرماکر سر کو جھکالیا، اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سرزنش کی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے وہ پیالہ لے لو راوی کہتی ہیں : تب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ پیالہ لیا اور کچھ دودھ نوش فرمایا۔
جب دُلہا دُلہن کے پاس آئے تو اس کی پیشانی پکڑ کر اللہ کا نام لے) بسم اللہ کہے ( اور یہ دعا پڑھے :"اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَہَا وَخَیْرَ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ"( ابوداؤد:2216 ابن ماجہ:2252: ) ترجمہ :اے اللہ ! میں تجھ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس بھلائی کا مطالبہ کرتا ہوں جس پر تو نے اس کو پیدا کیا ہے ( یعنی جو اس کی سرشت اور فطرت میں داخل ہے ) اے اللہ ! میں اس کے شر سے اور جس شر پر تو نے اسے پیدا کیا ہے اس سے تیری حفاظت طلب کرتا ہوں۔
ہوسکے تو دُلہا دُلہن دونوں ایک ساتھ مل کر دو رکعت نماز پڑھیں، عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص آیا جس نے ایک کنواری لڑکی سے شادی کی تھی اور جسے خدشہ تھا کہ لڑکی اس سے بغض رکھے گی، آپ نے اسے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : جب تو اسکے پاس جانا تو اسے دو رکعت نماز پڑھنے کیلئے کہنا، پھر یہ دعا پڑھنا : " اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْ أَہْلِیْ وَبَارِکْ لَہُمْ فِیَّ اَللّٰہُمَّ اجْمَعْ بَیْنَنَا مَا