کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 40
شہید ہوگئے اور اپنے پیچھے ہمارے لئے سات بچیوں کو چھوڑ گئے، اسی لئے میں نے ایسی عورت سے شادی کی ہے جو ان تمام کی تربیت کرسکے اور انکے سروں میں کنگھی چوٹی کرے" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :" جب تو إنشاء اللہ تم نے ٹھیک ہی کیا".
کنواری اور بیاہی کے درمیان ہر معاملے میں ایک واضح فرق اور فاصلہ ہے، لیکن یہ فاصلہ کتناہے ؟ اس تعلق سے ایک لطیف حکایت پیشِ خدمت ہے :
"ایک شخص کے سامنے دو کنیزیں لائی گئیں، ان میں سے ایک کنواری اور دوسری بیاہی ہوئی تھی، شخصِ مذکور کا رجحان کنواری کی طرف دیکھ کر، بیاہی ہوئی کنیز نے کہا : " تم اسکی طرف ہی کیوں ملتفت ہو ؟ جبکہ میرے اور اسکے درمیان بس ایک ہی رات کا فاصلہ ہے "کنواری نے جواب میں کہا : " اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَاِنَّ یَوْمًا عِنْدَ رَبِّکَ کَاَلْفِ سَنَۃٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ﴾(حج : 47)ترجمہ : اور بیشک آپکے رب کے نزدیک ایک دن،ان دنوں کے ہزار سال کے مانند ہے جنہیں تم گنتے ہو. اس شخص کو دونوں کنیزیں پسند آگئیں اور اس نے انہیں خرید لیا( تحفۃ العروس : 216؍217)
شبِ زفاف
شبِ زفاف ہرنوبیاہے مرد اور عورت کے لئے زندگی کی ایک اہم اور انمول گھڑی ہے، جس کا سالوں سے دونوں کو انتظار رہتا ہے،شوہر اور بیوی دونوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دونوں اس رات کے لئے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں،دولہا اپنی دُلہن کے لئے اپنی ساری محبتوں اور امنگوں کو سنبھالے رکھے اور دلہن بھی اپنے بناؤ سنگھار، ناز وعشوہ، دلربائی و دلفریبی کے جلووں سے اپنے شوہر کا دل جیت لے اسماء بنت یزید بن السکن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں : میں نے رسول اللہ