کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 315
اگر ان جگہوں میں گھر کا ماحول خراب ہے تو اپنے بچوں پر رحم کرتے ہوئے اسے دینی بنائیں، سکول وکالج کے ماحول کو ممکن ہوسکے تو سُدھاریں،ورنہ کسی دوسرے ایسے سکول یا کالج میں بچے کا داخلہ کرائیں جہاں کا ماحول بہتر ہو، اگرمعاشرے کی اصلاح ممکن نہیں تو پھر اس برے معاشرے سے کسی نیک ماحول کی طرف نقل مکانی کریں تاکہ آپکے بچے غلط معاشرے سے لاحق ہونے والے نقصان سے بچ سکیں۔ اﷲ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی اولاد کو نیک بنائے، ان سے ہمارے دل کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائے، اور انکے مستقبل کو تابناک بنائے۔ اور تمام کی بگڑی ہوئی اولاد کو راہ ہدایت عطا کرکے انہیں اپنے والدین کا مطیع وفرمان بردار بنائے۔ رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ٭ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ ا لصَّلٰوۃَ وَمِنْ ذُرِّیَتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ الدُّعَآئِ٭ رَبِّ اَوْزِعْنِیٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ ٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ٭ربّنا تقبّل منّا إنّک أنت السمیع العلیم٭وتب علینا إنّک أنت التّوّاب الرّحیم وصلّی اللّٰہ وسلّم علی نبیّنا محمد وعلی آلہ وأصحابہ وأزواجہ وأھل بیتہ أجمعین ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔ محمد انور محمدقاسم السّلفی ۲۹؍ رمضان المبارک ۱۴۲۳ ؁ ھ مطابق 4۔12۔2002