کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 31
عن أبی ھریرۃ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : " تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ لِأَرْبَعٍ : لِمَالِہَا وَلِحَسَبِہَا وَلِجَمَالِہَا وَلِدِیْنِہَافَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّیْنِ تَرِبَتْ یَدَاکَ"۔( بخاری:5090 مسلم:1466)تر جمہ: عورت سے چار چیزوں کی بنا پر شادی کی جاتی ہے، اسکے مال کے سبب، اسکے خاندان کی وجہ سے،اسکے حُسن کی بنا پر اور اسکی دین داری کے سبب۔ تم دین والی کومنتخب کرکے کامیابی حاصل کرلو، تمہارے ہاتھوں کو مٹی لگے. اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ کامیاب زندگی اسی کی ہوگی جس کے گھر میں دین دار بیوی آجائے :وعن أنس رضی اللّٰہ عنہ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال :" مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً لِعِزِّہَا لَمْ یَزِدْہُ اللّٰہُ إِلاَّ ذُلًّا، وَمَنْ تَزَوَّجَھَا لِمَالِہَا لَمْ یَزِدْہُ اللّٰہُ إِلاَّ فَقْرًا، وَمَنْ تَزَوَّجَھَا لِحَسْبِہَا لَمْ یَزِدْہُ اللّٰہُ إِلَّادَنَائَ ۃً، وَمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً لَمْ یُرِدْ بِھَا إِلَّا أَن یَّغُضَّ بَصَرَہُ وَیُحْصِنَ فَرَجَہُ أَوْ یَصِلَ رَحِمَہُ، بَارَکَ اللّٰہُ لَہُ فِیْہَا وَبَارَکَ لَہَا فِیْہِ"(ضعیف۔طبرانی فی الأوسط :2527سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ :1055) تر جمہ : جو شخص کسی عورت سے اسکے مرتبہ کی وجہ سے شادی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسکی ذلت میں اضافہ کردیتا ہے، جو اسکے مال کی وجہ سے شادی کرتا ہے تو اللہ اسکی محتاجی اور بڑھادیتا ہے،جو اس سے اسکے خاندان کی وجہ سے شادی کرتا ہے تو اللہ اسکے نکمّے پن کو اور زیادہ کر دیتا ہے اور جو کسی عورت سے اسلئے شادی کرتا ہے کہ اسکے ذریعے اپنی نظر کو خیانت اور شرم گاہ کو بدکاری سے محفوظ رکھے اور صلہ رحمی کرے تو اللہ اسکو اس عورت میں برکت عطا کرتا ہے اور عورت کو اس مرد میں۔ ایک واقعہ ہمارے اسلاف نے شادی بیاہ کے معاملے میں ہمیشہ دین دار لڑکیوں کو ترجیح دی،