کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 27
ہوجاتا ہے، اس کی آنکھیں خیانت اور شرم گاہ زناکاری سے محفوظ ہوجاتی ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے " یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ! مَن یَّسْتَطِعْ مِنْکُمُ الْبَائَ ۃَ فَلْیَتَزَوَّجْ، فَإِنَّہُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرَجِ، فَمَن لَّمْ یَسْتَطِعْ فَعَلَیْہِ بِالْصَوْمِ فَإِنَّہُ لَہُ وِجَائٌ " (بخاری :5066مسلم:1400 عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ )ترجمہ : اے نوجوانو! تم میں سے جو شادی کی طاقت رکھتا ہے اس کو چاہیئے کہ وہ شادی کرلے کیونکہ یہ نظر کو جھکانے والی اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے والی ہے، جو شادی کی طاقت نہیں رکھتا اسے چاہئے کہ وہ کثرت سے روزہ رکھے، اس لئے کہ وہ اس کیلئے( گناہوں سے بچاؤ کے لئے ) ڈھال ہے۔ 3) روحانی اور نفسانی سکون :﴿ وَمِنْ آیَاتِہٖ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْ ٓا اِلَیْہَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً ج اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ ﴾ ( الروم : 21) تر جمہ : اﷲ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس کے تمہارے جوڑے بنائے، تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور مہربانی ڈالی، ان میں غور کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔ مولانا ابوالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : " خدا کی حکمت کی نشانیوں میں ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لئے تم ہی میں سے جوڑے پیدا کردئے، یعنی مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد، لیکن خدا نے ایسا کیوں کیا ؟ اس لئے کہ تمہاری زندگی میں تین چیزیں پیدا ہوجائیں، جن تین چیزوں کے بغیر تم ایک مطمئن اور خوشحال زندگی حاصل نہیں کرسکتے، وہ تین