کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 21
بے حد ممنون ومشکور ہوں۔ جزاہ اللّٰہ فی الدارین خیرا۔ راقم الحروف نے اولاد کی اسلامی تربیت کے متعلق دوچار جمعۃ المبارک کے خطبے، اردو دان طبقے میں کویت کی مشہور ومعروف مسجد" مسجد عبد الرحمن عبد المغنی، الشرق"میں دئے، تو کچھ احباب کی جانب سے تقاضا ہوا کہ اس موضوع پر ایک کتاب ہی تصنیف کروں، میں کئی ماہ تک اس موضوع سے متعلق کتابوں کے حصول میں سر گرداں رہا، پھر اللہ کا نام لے کر یہ کام میں نے شروع کردیا، تصنیف وتالیف کے کام کے لئے فرصت اور فرحت ان دونوں چیزوں کی سخت ضرورت رہتی ہے اور یہاں کویت میں انہی دوچیزوں کا کال ہے۔زیرِ نظر کتاب"اولاد کی اسلامی تربیت "میں،میں نے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے جو اولاد کی اسلامی تربیت کے لئے ضروری ہیں اورمعاشرہ کے تمام افراد کے حقوق بھی مختصرًا ذکر کردئے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ کتاب والدین اور اولاد دونوں کے لئے اپنے اپنے حقوق وواجبات اور ذمہ داریاں ادا کرنے میں مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ وما ذٰلک علی اللّٰہ بعزیز۔ کوشش تو یہ کی گئی ہے کہ تربیت کا کوئی اہم پہلو اس کتاب میں چھوٹنے نہ پائے، ساتھ ہی یہ بھی کہ کتاب کا حجم زیادہ بڑانہ ہو، اس لئے کہ ضخیم کتابیں مفید ہونے کے باوجود اپنی ضخامت کے سبب بے توجہی کا شکار ہوگئیں،اس لئے اس کتاب کو متوسط اور مفید بنانے کی،نیز زبان وبیان کو بھی عام فہم بنانے اور ضعیف وموضوع روایات سے دامن بچانے کی سعی کی گئی ہے۔ نیز پہلی اشاعت کی خامیوں کو دور کرکے