کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 20
کرتے، یہ بات بھی قابلِ افسوس ہے کہ حقوق الوالدین کے متعلق بیسیوں کتابیں عربی اور اردو زبان میں موجود ہیں لیکن اولاد کے حقوق کے متعلق کوئی کتاب مستقل نہیں لکھی گئی،[1] شیخ الإسلام علاّمہ إبن القیّم رحمہ اللہ نے" تحفۃ المودود بأحکام المولود " کے نام سے ایک جامع کتاب لکھی لیکن یہ کتاب صرف نومولود کے احکام کے متعلق ہی ہے، اس باب میں، میں نے اس کتاب سے کافی استفادہ کیا ہے، بچوں کی اسلامی تربیت کے متعلق فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصح علوان حفظہ اللہ استاذ الدراسات الإسلامیۃ بجامعۃ الملک عبد العزیر جدّہ، نے" تربیۃ الأولاد فی الإسلام " کے نام سے دو جلدوں میں ایک بڑی جامع کتاب لکھی،اور یہ اس موضوع پر ایک مکمل کتاب ہے، لیکن افسوس کہ فاضل مصنّف نے ہررطب ویابس سے اس کتاب کو بھر دیا،میں نے اس کتاب سے "خُذْ مَا صَفَا وَدَعْ مَا کَدِرَ"( صاف لے لو اور گدلا چھوڑ دو ) کے اصول پر عمل کرتے ہوئے کافی استفادہ کیا، والد کی ذمّہ داریوں کے متعلق محترم ڈاکٹر فضلِ الٰہی حفظہ اللہ کی تالیف" حضرت ابراہیم علیہ السلام بحیثیت والد " بہترین کتاب ہے جسکا ہر گھر میں رہنا ضروری ہے
اردو زبان میں شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کے موضوعات پر کئی کتابیں اور تراجم موجود ہیں لیکن اولاد کی تربیت کے موضوع پر کوئی مستقل کتاب مجھے نہیں مل سکی، حُسن اتفاق سے ان دنوں استاذِ محترم شیخ انیس الرحمن صاحب اعظمی عمری حفظہ اللہ کی، کویت آمد ہوئی۔ آپ نے مزید دو کتابوں کا پتہ بتایا۔ نیز آنکھ کے آپریشن کی تکلیف کے باوجود مسودہ پر نظرِ ثانی فرمائی،زرّین مشوروں سے نوازا، اور ساتھ ہی از راہِ نوازش تقریظ بھی تحریر فرماکر روانہ کیا، شیخِ محترم کی اس عنایت پر میں آپ کا
[1] اور اب الحمد ﷲ اس موضوع پر کئی کتابیں مارکیٹ میں آگئی ہیں ۔