کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 15
[1]اس ایڈیشن میں تخریج کا کام بھی کردیا گیا ہے۔ الحمد اللّٰہ علی ذٰلک۔
إنشاء اﷲ اس کتاب سے وہ کمی پوری ہوجائے گی،جو اردو دان طبقہ کے لوگوں کی ضرورت تھی اور جس سے وہ ایک عرصے سے محروم تھے۔ ہر مسلم گھرانے میں اس کتاب کا ہونا ضروری ہے، یہ کتاب شادی بیاہ کے موقعہ پر بہترین تحفہ کے طور پر پیش کی جاسکتی ہے۔
کتاب کی ترتیب میں بچپن کے مراحل کا ہر طرح خیال کیا گیا ہے، طفولیت کے کس مرحلے میں ماں باپ کو کیا کرنا چاہئے، اور اس مرحلے میں ان کے لئے مفید باتیں کیا ہیں اور ان کے لئے خطرناک باتیں کیا ہیں، ان سب کو بڑی اچھی ترتیب اور خوبی کے ساتھ لکھا گیا ہے۔
میں مولانا انور سلفی صاحب کو اس کتاب کی تالیف پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کی اس خدمت کو قبول کرے، کتاب زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے، اور مصنف کو مزید خدمت کی توفیق عطا کرے۔ آمین
وصلّی اللّٰہ وسلّم وبارک علی محمد وآلہ وصحبہ أجمعین، وا لحمد اللّٰہ رب العالمین۔
خادم العلم والعلماء
( فضیلۃ الشیخ ) انیس الرحمن الأعظمی العمری
(سابق شیخ الجامعہ، جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں )
بروزِ جمعۃ المبارک
5 ؍4؍1424 ھ مطابق 6؍6؍2003
[1] ہوسکتا ہے کہ اس کی دوسری طباعت میں تخریج بھی ہوجائے ۔