کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 148
ساتھ کئے ہوئے عہد کی خیانت ہوجاتی "میری بات سن کر سردار پر رقّت طاری ہوئی اور اس نے اپنا سر پیٹ لیا اور چیخ کر کہا : " ایک تو ہے جو اپنی ماں سے کئے ہوئے عہد کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرتا ہے اور ایک میں ہوں کہ اﷲکے عہد میں خیانت کرتے ہوئے نہیں ڈرتا ؟ پھر اس نے لوٹی ہوئی چیزوں کو واپس کرنے کا حکم دیا اور کہا : "میں آج سے اس پیشے سے آپکے ہاتھ پر توبہ کرتا ہوں " یہ دیکھ کر اس کے ساتھیوں نے کہا :" اگر تو آج تک ڈاکہ زنی میں ہمارا سردار تھا توآج توبہ میں بھی ہمارا سردار بن گیا" غرضیکہ تمام ڈاکو آپ کی سچائی کی برکت سے نکوکار بن گئے"۔( تربیۃ الأولاد فی الإسلام) شہادتِ حق کا ایک نمونہ مولانا سیّد ابوالحسن علی ندوی رحمہ اﷲ اپنی مشہور عربی کتاب" ماذا خسر العالم بإنحطاط المسلمین"(انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر) میں لکھتے ہیں : " انگریزی عملداری کی ابتدا کا واقعہ ہے کہ ضلع مظفّر نگر کے قصبہ کاندھلہ میں ایک جگہ پر ہندو اور مسلمانوں میں تنازعہ ہوا کہ یہ ہندوؤں کا معبد ہے یا مسلمانوں کی مسجد ؟ انگریز مجسٹریٹ نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد مسلمانوں سے تخلیہ میں پوچھا کہ کیا ہندوؤں میں کوئی ایسا شخص ہے جس کی صداقت پر آپ اعتماد کرسکتے ہیں اور جس کی شہادت پر فیصلہ کردیا جائے ؟ انہوں نے کہا :"ہمارے علم میں ایسا کوئی شخص نہیں" ہندوؤں سے پوچھا تو انہوں نے کہا :" یہ بڑی آزمائش کا موقعہ ہے، معاملہ قومی ہے، لیکن پھر بھی ایک مسلمان بزرگ ہیں جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے، شاید وہ اس موقعہ پر بھی سچّی ہی بات کہیں"یہ بزرگ مفتی الٰہی بخش صاحب رحمہ اللہ