کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 147
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری ماں سے کہا : اگر وہ آجائے تو تم اسے کیا دینا چاہتی تھیں ؟ انہوں نے کہا :"میں اسے ایک کھجور دینا چاہتی تھی " تب رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم اسے بلا کر کچھ نہ دیتیں تو تمہارے نامۂ اعمال میں ایک جھوٹ لکھا جاتا۔
والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کواسلاف کی سچائی کے واقعات سناتے رہیں تاکہ ان میں بھی اس عادت کو اپنانے کا جذبہ پیدا ہوجائے ۔
ایک سچے لڑکے کا واقعہ
مشہور عالمِ ربّانی شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں :"میں نے اپنی زندگی کی شروعات ہی سچائی سے کی، وہ اس طرح کہ میں حصولِ علم کی خاطر جیلان سے بغداد چل پڑا، میری والدہ نے مجھے اخراجات کیلئے چالیس دینار دئے اور مجھ سے ہر حال میں سچ بولنے کا وعدہ لیا، جب ہم ہمدان کی سر زمین میں پہنچے تو ڈاکوؤں کی ایک جماعت نے ہم پر حملہ کرکے سارے قافلے والوں کو لوٹ لیا ایک ڈاکو میرے پاس آیا اور پوچھا : "تیرے پاس کیا ہے ؟ میں نے کہا : "میرے پاس چالیس دینار ہیں"اس نے سمجھا میں اس کے ساتھ مذاق کررہا ہوں، وہ مجھے چھوڑ کر نکل گیا، دوسرا آیا، اس نے بھی وہی سوال کیا، میں نے اسے بھی وہی جواب دیا، وہ مجھے لے کر اپنے سردار کے پاس آیا، اس نے مجھ سے پوچھا، تو میں نے وہی جواب دیا اور ساتھ ہی وہ جگہ بھی بتلادی جہاں یہ دینار سلے ہوئے تھے، ڈاکوؤں کے سردار نے مجھ سے پوچھا : " تم نے سچ کیوں کہا ؟ میں نے کہا :" میری ماں نے چلتے وقت مجھ سے عہد لیا تھا کہ میں ہرحال میں سچ کہوں، اگر میں جھوٹ کہتا تو میری ماں کے