کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 145
جھوٹ سے نفرت دلانا
والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو جھوٹ سے نفرت دلائیں اور انہیں یہ تعلیم دیں کہ جھوٹ ایک کبیرہ گناہ ہے، اور خود بھی بچوں سے جھوٹ نہ بولیں اور نہ ان سے جھوٹ کہلوائیں، کیونکہ اس کی برائی کے لئے یہی کافی ہے کہ اسلام نے اسے منافقین کی عادتوں میں سے ایک قرار دیا :
عن عبد اللّٰہ بن عمرو بن العاص رضی اللّٰہ عنہما قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :" أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ کَانَتْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِنْہُنَّ کَانَتْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّی یَدَعَہَا : إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ کَذَبَ،وَإِذَاعَاہَدَغَدَرَ،وَإِذَاخَاصَمَ فَجَرَ"۔(بخاری:34۔2459۔3178 مسلم :58)
عبد اﷲ بن عمرو بن العاص رضی اﷲ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " جس میں تین خصلتیں ہیں وہ پکّا منافق ہے، اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہے اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے جب تک کہ وہ اسے نہ چھوڑ دے، 1) جب امانت رکھی جائے تو خیانت کرے،2) بات کرے تو جھوٹ بولے،3) جب عہد کرے تو بے وفائی کرے،4) جب جھگڑا کرے تو گالی بکے۔"
بچوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھائی جائے کہ جھوٹ بولنے سے آدمی کا شمار اﷲ تعالی کے پاس بھی جھوٹے لوگوں میں ہوجاتا ہے :
عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ قال : قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : " وَإِیَّاکُمْ وَالْکَذِبَ، فَإِنَّ الْکَذِبَ یَھْدِیْ إِلَی الْفُجُوْرِ، وَإِنَّ الْفُجُوْرَ