کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 139
مَاأَخْطَأَکَ لَمْ یَکُنْ لِیُصِیْبَکَ، وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِوَأَنَّ الْفَرْجَ مَعَ الْکَرْبِ وَأَنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا" (مسند عبد بن حمید )
تر جمہ : عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما کہتے ہیں :"میں ایک دن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اے لڑکے ! میں تمہیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں : تم اﷲ تعالیٰ کو یاد رکھو( اسکے حقوق اور احکامات پر عمل کرکے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچ کر ) تو وہ تمہیں یاد رکھے گا، تم اﷲ کو یاد رکھو تو اسے اپنے سامنے پاٖ ؤگے۔ جب بھی کچھ مانگو تو اﷲ تعالیٰ سے ہی مانگو، جب بھی مدد طلب کرو تو اﷲ ہی سے مدد طلب کرو۔ یہ بات اچھی طرح جان لو کہ اگر ساری قوم مل کربھی تمہیں کسی چیز کا فائدہ کرنا چاہے تو تمہارا اتنا ہی فائدہ کرسکتی ہے جتنا اﷲ نے تمہارے لئے لکھ رکھا ہے۔ اگر ساری قوم مل کر تمہیں نقصان بھی پہنچانا چاہے تو اتنا ہی پہنچا سکتی ہے جتنا کہ اﷲنے تمہاری قسمت میں لکھ رکھا ہے، تقدیر لکھنے والے قلم اٹھالے گئے اور صحیفے خشک ہوگئے۔(جو ہونا تھا وہ لکھ دیا گیا اب اس میں تبدیلی نہیں ہوسکتا ) دوسری روایت میں یوں ہے : تم اﷲ کو یاد رکھو تو اسے اپنے سامنے پاؤگے۔ آرام اور راحت کے زمانے میں اﷲ سے جان پہچان رکھو تووہ تمہیں مصیبت کے زمانے میں پہچانے گا۔ یاد رکھو ! تم سے جو چُوک گیا وہ کبھی تمہیں ملنے والا نہ تھا جو تمہیں ملا ہے وہ کبھی چوکنے والا نہ تھا۔ یاد رکھو ! اﷲ کی مدد صبر کے ساتھ ہے، اور وسعت، مصیبت کے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے اور یہ بھی یقین جان لو کہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
اگر بچوں میں والدین اﷲ تعالیٰ کے مراقبے کا احساس پیدا کریں تو بچے نہ صرف آئندہ زندگی میں برے کاموں سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی روکنے والے