کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 138
مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرْاور آیۃ الکُرسی پڑھیں، اسکے بعد قرآنِ مجید کی آخری تین سورتیں سورۃ الإخلاص، الفلق اور النَّاس پڑھیں، بالخصوص فجر اور مغرب کی نماز کے بعد۔ (پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری نماز : مرتّب: شیخ عبد الخالق محمد صادق ) اﷲ کی مراقبت کا احساس تربیتِ اولاد میں ضروری ہے کہ بچوں کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ وہ جس معبودِ حقیقی کی عبادت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے، ان کی ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے اور اس کو قیامت کے دن کے لئے محفوظ کررہا ہے، کوئی نیکی اس سے مخفی نہیں اور نہ ہی کوئی بُرائی، چاہے وہ کتنے ہی پردوں کے اندر چھپ کر کی جائے، اسلئے تم ہمیشہ اسی سے ڈرو اور اسی سے امید رکھو، جو کچھ مانگنا ہو اسی سے مانگو، اسکے علاوہ اور کوئی داتا نہیں، جیسا کہ رسول اﷲ 1 نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : عن عبد اللّٰہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:"کُنْتُ خَلْفَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمًا، فَقَالَ : یَا غُلَامُ ! إِنِّیْ أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ :" إِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ إِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ وَإِذَا سَأَلْتَ فَاسْئَلِ اللّٰہَ وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَاعْلَمْ لَوْ أَنَّ الْأُمَّۃَ إِجْتَمَعَتْ عَلٰی أَنْ یَنْفَعُوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَنْفَعُوْکَ إِلاَّ بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ لَکَ،وَإِجْتَمَعُوْا عَلٰی أَنْ یَضُرُّوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَضُرُّوْکَ إِلاَّ بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ عَلَیْکَ،رُفِعَتِ الْأَقْلَامُ وَجَفَّتِ الصُّحُفُ" (تر مذی: 2156 صحیح الجامع للألبانی :7957 )وفی روایۃ:"إِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ، تَعَرَّفْ إِلَی اللّٰہِ فِی الرَّخَائِ یَعْرِفْکَ فِی الشِّدَّۃَ، وَاعْلَمْ أَنَّ مَا أَصَا بَکَ لَمْ یَکُنْ لِیُخْطِئَکَ وَ