کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 136
الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَأثَمِ وَالْمَغْرَم۔ِتر جمہ :اے اﷲ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں عذابِ قبر سے اور تیری پناہ میں آتا ہوں دجّال کے فتنہ سے اور تیری پناہ میں آتا ہوں موت اور حیات کے فتنہ سے اور اے اﷲ میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں(بخاری ومسلم )
(2)اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ (بخاری ومسلم ) ترجمہ : اے اﷲ ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں،پس تو اپنی جناب سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما بے شک تو ہی بخشنے والا مہر بان ہے۔
سلام = پہلے دائیں طرف چہرہ گھماتے ہوئے "اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمَۃُ اللّٰہ" کہیں اور پھر بائیں چہرہ گھماتے ہوئے "اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمَۃُ اللّٰہ"کہیں۔
نماز سے فراغت کے بعد = (1) نماز سے فراغت کے بعد بلند آواز سے" اللّٰہ اَکْبَرْ"کہیں۔ (بخاری ومسلم )
(2) پھر تین مرتبہ" اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ"میں اﷲ سے بخشش طلب کرتا ہوں" کہنا چا ہئے
(3) اور پھر"اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلاَمُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالجَلاَلِ وَالإِْکْرَامْ "(مسلم :1362) ترجمہ :اے اﷲ تو "السّلام"ہے تیری ہی طرف سے سلامتی ہے،اے ذوالجلال والإکرام تو بڑا ہی برکت والا ہے۔
(4) اور پھر یہ دعا پڑھنی چاہئے"رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ" ( نسائی1303: ) ترجمہ :اے میرے پروردگار ! اپنا ذکر کرنے اور شکر